اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی اسلامی سیاسی تنظیم’’ جمعیت الوفاق‘‘ نے گزشتہ روز خبر دی ہے کہ بحرین کا ۲۲ سالہ صادق جعفر سبت نامی جوان آل خلیفہ کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہو گیا ہے۔

الوفاق نے اس جوان کی شہادت کے بارے میں بتایا ہے کہ ایک ماہ قبل آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے اس جوان کو اپنی گاڑی سے عمدا ٹکر مار کر گاڑی کے نیچے کچل ڈالا تھا۔ بحرین کے علاقہ السہلہ کے رہنے والے اس جوان کو سر کے حصے میں شدید زخم پہنچے تھے اور شدید خونریزی ہو گئی تھی۔ زخمی حالت میں اسے السلمانیہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

صادق جعفر ایک ماہ شدید درد جھیلنے کے بعد گزشتہ روز ’’السلمانیہ‘‘ اسپتال میں شہید ہو گئے۔اس جوان کی شہادت کے بعد اس کے والدین نے مجرمین کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صادق کی شہادت کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ صادق سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ ایک پولیس کی گاڑی نے جان بوجھ کر اسے ٹکر ماری اور وہ کے سر کی طرف سے زمین پر گرا۔ چار لوگ اس واقعہ کے عینی شاہد بتائے جاتےہیں۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کے اس جوان کی شہادت کے ساتھ شہدائے کرامت کی تعداد ۱۱۲ ہو گئی ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲